چین دنیا کا پہلا مشاہداتی نظام برائے ماحولیات نصب کرے گا، گلوبل ٹائمز

زمینی ماحول کی بہتری بارے تحقیقات اور موسمی حالات بارے بہتر اعدادو شمار پیش کئے جا سکیں گے، موسمیاتی اثرات اور تبدیلی انسانی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے پر بھی تحقیقات کی جاسکیں گی، فضائی ماحولیات، درجہ حرارت، ہوا،اوزون اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نگرانی ریموٹ سینسنگ کے ذریعے کی جائیگی

جمعہ 12 جنوری 2018 19:58

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) چین دنیا کا پہلا مشاہداتی نظام برائے ماحولیات نصب کرے گا، یہ نظام فضائی ماحولیات، مصنوعی مشاورتی سسٹم ،درجہ حرارت، ہوا،اوزون اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نگرانی ریموٹ سینسنگ کے ذریعے کرے گا، یہ نظام سطح سمندر سے 4ہزار3سو میٹر کی بلندی پر نصب کیا جائے گا، اس نظام سے زمین اور مصنوعی سیاروں سے حاصل کی گئی معلومات کے ذریعے زمینی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے تحقیقات کی جا سکیں گی، موسمی حالات اور خلائی سلامتی بارے بھی قابل قدر اعداد و شمار پیش کئے جا سکیں گے، اس نظام کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ موسمیاتی اثرات اور تبدیلی انسانی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔

معروف چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا پہلا مشاہداتی نظام برائے ماحولیات کو تنصیب کے لئے جنوب مگربی چین کے علاقے تبت میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی اکیڈمی آف سائنسز کا کہنا ہے کہ یہ نظام فضائی ماحولیات، مصنوعی مشاورتی سسٹم ،درجہ حرارت، ہوا،اوزون اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نگرانی ریموٹ سینسنگ کے ذریعے کرے گا۔

یہ نظام سطح سمندر سے 4ہزار3سو میٹ کی بلندی پر نصب کیا جائے گا۔اے پی ایس او ایس سی سی اے کے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹم ماسٹر فزکس کے پروفیسر لو ڈارن نے گلوبل ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام اکتوبر سے پہلے ہوینن شہر سے ٹرکوں کے ذریعے ینگ باجین سٹیشن منتقل کیا جائے گا۔ لوڈران نے کہا کہ یہ نظام کم از کم ایک ماہ کی جانچ پڑتال کے بعد مستقل کام کرنا شروع کرے گا۔

اس نظام سے زمین اور مصنوعی سیاروں سے حاصل کی گئی معلومات کے ذریعے زمینی ماحاول کو بہتر بنانے کیلئے تحقیقات کی جا سکیں گی۔نیشنل نیچر سائنس فائونڈیشن آف چائنا نے اس پروگرام کے لئے فنڈ فراہم کئے اور یہ پروگرام 2012میں شروع کیا گیا۔ امید ہے اس پروگرام کے ذریعے عالمی سطح پر کامیابی حاصل ہو گی۔ اس نظام کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ موسمیاتی اثرات اور تبدیلی انسانی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :