چین، نوادرات کی چوری و سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گا،

سربراہ انتظامیہ ثقافتی ورثہ 2017میں تقریباً200سے زائد چوری اورسمگل شدہ نوادرات کی برآمد کئے گئے،

جمعہ 12 جنوری 2018 19:58

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) چین نوادرات کی چوری کی روک تھام کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گا،2017میں تقریباً200سے زائد چوری اورسمگل شدہ نوادرات کی برآمدگی کی گئی, چین نے 2017میں 15 مفرور ملزمان کو بڑے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 5مزید بڑے ملزمان اور دیگر چھوٹے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جانی باقی ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چین کے ثقافتی ورثہ کی انتظامیہ کے سربراہ لیو یو ژہو نے نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ین نوادرات کی چوری کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گا، چین نے 2017میں 15 مفرور ملزمان کو بڑے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 5مزید بڑے ملزمان اور دیگر چھوٹے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جانی باقی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک100سے زائد گینگ اس قسم کے جرائم میں ملوث سامنے آئے ہیں جس میں گزشتہ سال تقریباً 1ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق 2017میں تقریباً200سے زائد چوری اورسمگل شدہ نوادرات کی برآمدگی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :