پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا غیر معیاری گیس واٹر گیزر تیار کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف ایکشن، 5 سیل،متعدد کو وارننگ نوٹس جاری

جمعہ 12 جنوری 2018 19:52

لاہور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی ای) نے غیر قانونی اور غیر معیاری پانی تیار کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کے ساتھ ہی غیر معیاری (گیس ہوم اپلائنسز)گیس واٹر گیزر بنانے والی کمپنیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا، لائسنس نہ ہونے اور غیر معیاری اشیا ء تیار کرنے کی بناء پر 5کمپنیاں سیل کردیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کے ہدایت پرڈائریکٹرجنرل پی ایس کیو سی اے انجنیئر خالد صدیق نے اتھارٹی افسران کو خصوصی ٹاسک دیدیا، جس کی بناء پر ڈپٹی ڈائریکٹر کنفر مٹی اسسمنٹ ٹو اصغر علی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم ایڈمنسٹریٹوآفیسر ندیم چوہان، فیلڈ آفیسر عون فاروق اور دیگر نے ٹائون شپ مارکیٹ میں خصوصی انسپکشن کی اور پاکستان سٹینڈرڈغیر قانونی طور پر استعمال کرنے اور غیر معیاری گیس واٹر گیزر بنانے والی 5کمپنیوں افضال روم کولر اینڈ گیزر، خان کولر اینڈ گیزر سنٹر، عمران کولر اینڈ گیزر، انیس برادرز کولنگ اینڈ گیزر اور الواسع کمپنی کو موقع پر سیل کردیا جبکہ متعدد دکانداروںکو پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر کام کرنیوالی کمپنیوں کو برانڈ بیچنے پر آخری وارننگ دیدی، بصورت دیگر ان کا مال ضبط کر لیا جائیگا، واضح رہے کہ اتھارٹی نے دو روزقبل شہر کے مختلف علاقوں جوہر ٹائون، پنجاب ہائوسنگ سوسائٹی، واپڈا ٹائون، پبلک اکائونٹس سوسائٹی، ناز ٹائون ، این ایف سی ہائوسنگ سوسائٹی، ڈیفنس روڈ ، رائیونڈ روڈ اور دیگر پوش علاقوں میںغیر قانونی طور پر کام کرنیوالے پانی کے پلانٹس پر چھاپے مارے اور 11واٹر پلانٹس کو سیل کردیا جبکہ ان کے گوداموں میں موجود بھاری مقدار میں تیار پڑی پانی کی بوتلوں کو موقع پر ضائع کر دیاتھا، ڈی جی پی ایس کیو سی اے خالد صدیق نے کہا ہے کہ اتھارٹی کی سرویلنس ٹیمیں غیر قانونی اور مضر صحت پانی تیار کرنے والی کمپنیوں کیخلاف دن رات کوشاں ہیں اور شہریوں کومعیاری اشیاء کی فراہمی تک کریک ڈائون جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :