پنجاب بھر میں 785ٹریفک حادثات میں 06ا فراد جاںبحق، 891زخمی

جمعہ 12 جنوری 2018 19:51

لاہور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے 785 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں543 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،ان حادثات میں342افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں6 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 397ڈرائیور،12کم عمرڈرائیور،382مسافراور112پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ215ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت214متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد64حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 53حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا،واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل891متاثرین میں713مرد اور178خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں131فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور528افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 232زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے،ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں614موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،70موٹر کاریں،09مسافربسیں،44وین،25ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :