پاکستان پولو کپ 2018ء کے پانچویں روز ماسٹر پینٹس بلیک نے زرعی ترقیاتی بینک کو 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 12 جنوری 2018 19:51

پاکستان پولو کپ 2018ء کے پانچویں روز ماسٹر پینٹس بلیک نے زرعی ترقیاتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء کے پانچویں روز ماسٹر پینٹس بلیک نے زرعی ترقیاتی بینک کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ 2018ء میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دلچسپ میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے حسام علی حیدر کی شاندار پرفارمنس کی بدولت زرعی ترقیاتی بینک کو 6-4 سے ہرا دیا۔ پہلے چکر میں ماسٹر پینٹس نے ایک جبکہ زرعی ترقیاتی بینک نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس بلیک نے تین گول سکور کیے جبکہ تیسرے چکر میں زرعی ترقیاتی بینک نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر پینٹس بلیک نے چوتھے چکر میں دو جبکہ زرعی ترقیاتی بینک نے ایک گول سکور کیا اس طرح ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے میچ 6-4 سے جیت لیا۔

اس طرح ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے مین فائنل کیلئے جبکہ زرعی ترقیاتی بینک نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے حسام علی حیدر نے پانچ جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب ، ممتاز عباس نیازی اور راجہ ارسلان نجیب نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول ان کو ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ رائل مارکیٹنگ پاکستان پولو کپ کا فائنل اتوار 14 جنوری کو تین بجے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :