راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس ، کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

دو ہفتے کے بعد کسی بھی قسم کی کسی حلقہ سے نئی سکیم وصول نہیں کی جائیگی، طے شدہ اہداف کے حصول کیلئے مانیٹرنگ کے سیل کو مزید موثر بنایا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 12 جنوری 2018 19:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس ، کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ ،اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ نصرت عزیز ،سیکرٹری بورڈ ارشد عباسی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر بابر منہاس،خواجہ مسعود و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبہ جات بالخصوص وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے زیراہتمام آزادکشمیر بھر میں جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو ہفتے کے بعد کسی بھی قسم کی کسی حلقہ سے نئی سکیم وصول نہیں کی جائے گی اور طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے مانیٹرنگ کے سیل کو مزید موئثر بنایا جائے گا اجلاس میں سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمود الحسن راجہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے کشمیر کونسل کے اپنے فنڈز سے 50لاکھ روپے میرپور شہر اور 50لاکھ روپے مظفرآباد شہر کی خوبصورتی کے لیے دینے کا بھی اعلان کیا ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال لوکل گورنمنٹ نے شاندار کا م کیا جس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے اب یہ پھر ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے محکمہ کو اپنی بھرپور استعداد کار بروئے کار لانی ہو گی کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبہ جات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور ان کی پائیداری اور دیر پا افادیت کو یقین بنایا جائے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ کے ذمہ داران نے کہا کہ اس سال مختص شدہ بجٹ بروقت استعمال کرلیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :