آزادکشمیر کے لوگوں نے پاکستان کی معاشی ،اقتصادی ترقی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ،راجہ محمد فاروق حیدر

متاثرین کوہالہ جہلم پراجیکٹ کے تحفظات دور کئے جائیں ،کمپنی کو زمینوں کے معاوضہ جات میں فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،کسی کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 12 جنوری 2018 19:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے لوگوں نے وطن عزیز پاکستان کی معاشی ،اقتصادی ترقی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں منگلا ڈیم ہو یا نیلم جہلم اور اب کوہالہ جہلم عوام نے بغیر کسی احتجاج ،بغیر کسی جلسے جلوس کے اپنے آبائو اجداد کی زمین قربان کیں متاثرین کوہالہ جہلم پراجیکٹ کے تحفظات دور کیے جائیں کمپنی کو زمینوں کے معاوضہ جات میں فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہو گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے آزادکشمیر میں لوگوں کے پاس چھوٹی چھوٹی زمینیں ہیں جن سے وہ مستقل طور پر بے دخل ہو جائیں گے سیلز ٹیکس کے معاملے پر حکومت نے رعایت دی اب کمپنی کو عوامی مفادات کا تحفظ بہر صورت یقینی بنانا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہالہ جہلم پراجیکٹ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ،پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم احسان خالد کیانی ،چیف ایگزیکٹو کوہالہ جہلم پراجیکٹ زینگ جون ،کرنل ریٹائرڈ علی شان ،ڈپٹی جنرل منیجر وینگ بو ،جنرل منیجر لینڈ ریکوزیشن ژو بائو و دیگر بھی موجود تھے وفد نے وزیراعظم کو پراجیکٹ کے کام اور اس کے مختلف مراحل کی تکمیل کے حوالے سے آگاہ کیا وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو جوابدہ ہے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے نہیں چاہتے کہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہو پاکستان کی چمنیوں سے دھواں نکلتا رہے اس کے لیے آزادکشمیر کے لوگوں نے اپنی آبائو اجداد کی زمینوں ،نیلم جہلم اوردارلحکومت کے ماحول کی قربانی دی ہے تاکہ وطن عزیز سے توانائی کا بحران ختم ہو ماضی کے تلخ تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے نیلم جہلم چار سو ارب روپے کا منصوبہ ہے لیکن زمینوں کی ادائیگی کے لیے صرف ڈیڑھ ارب روپے ہی خرچ ہوئے پراجیکٹ میں آنے والی نان ٹیکنیکل آسامیوں پر ترجیحاً مقامی اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو رکھا جائے مقامی لوگوں کے تحفظات اور جائزہ مطالبات بہرصورت حل ہونے چاہیے کمپنی کی جانب سے متاثرہ علاقے کے طلباء کو سکالر شپ دیے جانے سمیت دیگر اقدامات جس سے مقامی سطح پر روز ہ گار کے مواقع پیدا ہوں کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی اور معاشی رفتار کو تیز تر کرنے کا گیم چینجر منصوبہ ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے مستقل اور عصر حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے طویل المیعاد حکمت عملی ترتیب دی ہے سی پیک اس کا اہم حصہ ہے کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جنہیں ناکامی ہو گی پاکستانی اور کشمیری قوم سی پیک کو ترقی اور خوشحالی کا ضامن سمجھتی ہے اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کمپنی اس بات کا خصوصی طور پر اہتمام کرے کہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے وفود کا آزادکشمیر اور چین کی سطح پر تبادلہ ہو کمپنی کے ذمہ داران نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :