ساری آپشن کھلے ہیں ، دھرنا ،ریلی یاجلوس کچھ بھی ہو سکتا ہے ،اعلان قائدین کرینگے ‘عبدالعلیم خان

بے حسی ،شرم اور ڈھٹائی کی بھی انتہا ہوتی ہے ،حکمران تمام حدیں عبور کر چکے ہیں ، مہلت نہیں دینگے ‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 19:32

ساری آپشن کھلے ہیں ، دھرنا ،ریلی یاجلوس کچھ بھی ہو سکتا ہے ،اعلان قائدین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوںکی روشنی میں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے ہونے والے 17جنوری کے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے عوامی تحریک ، تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے چیئرنگ کراس کا دورہ کیا اور اہم امور کو حتمی شکل دی ۔عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور اورپی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے آپشن کھلے ہیں ،دھرنا ،ریلی یا جلوس کچھ بھی ہو سکتا ہے حتمی فیصلے کا اعلان قائدین کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ اے پی سی کے فیصلے کے مطابق اس احتجاج میں پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق سمیت تمام جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے حسی ،شرم اور ڈھٹائی کی بھی انتہا ہوتی ہے حکمران تمام حدیں عبور کر چکے ہیں اب مہلت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھی3برس گزر چکے 14جانیں گئیںاور 100لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور آ ج تک ایک شخص کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا تو دور کی بات ذمہ دار تک نہیں ٹھہرایا گیا ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کا تعین ہو جاتا تو آج دوبارہ قصور پولیس اہلکاران کو اس قدر بے باکی سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جرات نہ ہوتی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہداء کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ان کا پہلا رشتہ پاکستان سے ہے اور ہم ان کیلئے آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی پاکستانی شہری کو لاوارث نہیں ہونے دیں گے ۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سٹیئر نگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق 17جنوری کے انتظامات کیے جائیں گے ،ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب محمد شعیب صدیقی نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :