پاکستان عراق سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، باہمی تعاون میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ممنون حسین

دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ،اضافے کیلئے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، عراق کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 19:29

پاکستان عراق سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، باہمی تعاون میں اضافے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے تعلقات کو پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے۔صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا ہے کہ عراق اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے جس سے ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنھیں عقیدہ اور تاریخ مزید مضبوط بناتے ہیں۔

اس لیے تعلیم ، ثقافت اور تجارت سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ باہمی تعاون میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں اضافے کیلئے تسلسل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے تبادلوں کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ عنوان :