کپاس کی فصل کو زہر کے سپرے کے بغیر ضرر رساں کیڑوں سے بچانے کی ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 19:27

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) جامعہ زرعیہ کے زرعی ماہرین نے کپاس کی فصل کو زہر کے سپرے کے بغیر ضرر رساں کیڑوں سے بچانے کیلئے ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس سے ان زہروں کی درآمد پر خرچ ہونے والی اربوں روپے کی بچت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ اس سے قبل انہوںنے 2 کسان دوست کیڑوں کی نشاندہی کی تھی جن کی وجہ سے سپرے میں کمی کر کے کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے ایک اور کسان دوست کیڑے کی پہلی کھپت تیار کر لی ہے جس کے زریعے کپاس کی فصل کو مکمل طور پر سپرے سے نجات مل جائیگی۔

انہوںنے بتا یا کہ اس وقت پنجاب میں کسان دوست کیڑوں کی تیاری کیلئے 5 لیبارٹریاں قائم ہیں جن میں سے 2فیصل آباد میں کافی بڑے پیمانے پر کسان دوست کیڑوں کے انڈے تیا رکر رہی ہیں جن سے نکلنے والے کسان دوست کیڑے فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کو کھا جاتے ہیں ۔انہوںنے بتا یا کہ یہ ماحول دوست طریقہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :