سڈنی انٹرنیشنل ٹینس، مارسل میلو اور کیوبٹ نے مینز ڈبلز، ڈبروسکی اور ژو یائی فان نے ویمنز ڈبلز ٹائٹلز جیت لئے

جمعہ 12 جنوری 2018 19:24

سڈنی انٹرنیشنل ٹینس، مارسل میلو اور کیوبٹ نے مینز ڈبلز، ڈبروسکی اور ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مارسل میلو اور لیوکاز کیوبٹ نے مینز ڈبلز، ڈبروسکی اور ژو یائی فان نے ویمنز ڈبلز ٹائٹلز جیت لئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعے کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں برازیلین کھلاڑی مارسل میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹر ٹرائیکی اور سٹرف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں کینیڈین کھلاڑی ڈبروسکی اور ان کی چینی جوڑی دار ژو یائی فان نے جمہوریہ چیک کی اینڈریا اور تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین کو 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :