پاکستان بلائنڈ ٹیم کے 5کھلاڑیوں کو یو اے ای کا ویزہ نہ مل سکا

ایونٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے بدرمنیر ، ریاست خان، محسن خان، ساجد نواز اور محمد راشد کو تاحال یو اے ای کے ویزے جاری نہیں ہوسکے ، پانچوں کھلاڑی رات گئے ائیرپورٹ پر ویزوں کا انتظار کرتے رہے

جمعہ 12 جنوری 2018 19:24

پاکستان بلائنڈ ٹیم کے 5کھلاڑیوں کو یو اے ای کا ویزہ نہ مل سکا
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 5اہم کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ویزے نہیں مل سکے جس کی وجہ سے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں صرف 12کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یو اے ای کی ریاست عجمان میں جاری ہے لیکن بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان ٹیم کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب پاکستان ٹیم کے 5اہم کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ویزے نہیں ملے۔

ایونٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے بدرمنیر ، ریاست خان، محسن خان، ساجد نواز اور محمد راشد کو تاحال یو اے ای کے ویزے جاری نہیں ہوسکے ، پانچوں کھلاڑی رات گئے ائیرپورٹ پر ویزوں کا انتظار کرتے رہے ۔بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کو صرف 12 کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں پانچوں کھلاڑیوں کو بھی ویزے مل جائیں گے اور وہ ایونٹ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :