آئی سی سی کو سیکیورٹی کمپنی کی سروسز حاصل کرنے کیلئے راضی کرلیا، نجم سیٹھی

امید ہے بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں اگلے سال پاکستان آئیں گی، بدقسمتی ہے کہ پاک بھار ت کرکٹ میں سیاست کو شامل کرلیا جاتاہے،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا انٹرویو

جمعہ 12 جنوری 2018 19:22

آئی سی سی کو سیکیورٹی کمپنی کی سروسز حاصل کرنے کیلئے راضی کرلیا، نجم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آئی سی سی کو سیکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے راضی کرلیا ہے،امید ہے بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں اگلے سال پاکستان آئیں گی، بدقسمتی ہے کہ پاک بھار ت کرکٹ میں سیاست کو شامل کرلیا جاتاہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کاغیرملکی خبررساں ادارے کوانٹرویومیں کہناتھا کہ سیکیورٹی کمپنی بہت سے کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں اگلے سال پاکستان آئیں گی،دونوں ٹیموں کے یو اے ای میں میچز شیڈول ہیں۔نجم سیٹھی نے بتایا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اگلے سال پاکستان نہیں آئیں گی جبکہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈاورانگلینڈ پاکستان کا دورہ کرنے والی آخری ٹیمیں ہونگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے آگاہ کیا پاکستان سپرلیگ کے 3میچز پاکستان میں ہیں جس کے لے 40سے 50کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ان کا پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کہناتھا کہ پاکستان سیاست کو کرکٹ میں نہیں لاناچاہتااور بھارت کے ساتھ کہیں بھی کھیلنے کا تیارہے اور نہ ہی پاکستان کی اس حوالے سے کوئی شرط ہے۔پی سی بی سربراہ کا کہناتھا کہ بدقسمتی ہے کہ پاک بھار ت کرکٹ میں سیاست کو شامل کرلیا جاتاہے۔