Live Updates

نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سمیت 16 اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعہ 12 جنوری 2018 19:16

نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میاں نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سمیت 16 اراکین اسمبلی کے عدلیہ مخالف بیانات کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سولہ اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے،انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی متعصب ہیں، ( ن) لیگ سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے عدلیہ مخالف بیان بازی پر ان کے خلاف لئے کارروائی نہیں کر رہے، انہوں نے کہا کہ عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے، سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں براہ راست اس قسم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، محض الزامات کی بنیاد پر درخواست پر سماعت ممکن نہیں، جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات