پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ، سابق وزیراعظم احتساب عدالت میں پیش

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی پنجاب میں لاقانونیت کا راج ہے چھوٹے چھوٹے بچے محفوظ نہیں، ایسے واقعات کے خلاف عملی احتجاج کریں گے، راجہ پرویز اشرف

جمعہ 12 جنوری 2018 19:16

پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ، سابق وزیراعظم احتساب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) پیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعطم راجہ پرویز اشرف کی احتساب عدالت پیشی ،راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب میں لاقانونیت کا راج ہے چھوٹے چھوٹے بچے محفوظ نہیں، ایسے واقعات کے خلاف عملی احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیپکو جعلی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت پیش ہوئے، احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی گی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز ا اشرف پر پیپکو میں 437افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر7افراد پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے زینب کے قتل کو افسوس ناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قصور میں چھوٹی بچی کا قتل لرزہ خیز واردات ہے،پنجاب میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کے ملزموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ،حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے قوم کو مزید دکھ پہنچ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سانحہ ماڈل ٹاون سمیت ایسے واقعات پرپہلے بھی اظہار مذمت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قصور جیسے واقعات کے خلاف اب عملی طور پر احتجاج کریں گے۔