لاہور ہائیکورٹ 17جنوری سے مال روڈ پر احتجاج کی کال کا نوٹس لے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

جمعہ 12 جنوری 2018 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے 17جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کی کال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے اس کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔ملاقات کیلئے آنے والے مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معز ز عدالت مال روڈ پر کسی بھی طرح کے احتجاج اور اجتماع کے حوالے سے اپنا واضح حکم جاری کر چکی ہے اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر آئے روز احتجاجی جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں کی وجہ سے نہ صرف مال روڈ بلکہ ا س سے ملحقہ مارکیٹوں میںکاروبار تباہ ہو چکا ہے اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تاجروں کیلئے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مال روڈ مرکزی شاہراہ ہے یہا ں احتجاج سے نہ صرف کاروباری سر گرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ ا س کے بند ہونے سے لاکھوں عوام کے معمولات زندگی متاثر ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے حوالے سے اپنے اعلان پر عملی پیشرفت دکھائے اور اس کے لئے قانون سازی کی جائے ۔