فلمسٹاروہدایتکارہ ریماخان بیٹے کے ہمراہ امریکہ سے پاکستان پہنچ گئیں2ماہ تک لاہورمیں قیام کریں گی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:58

فلمسٹاروہدایتکارہ ریماخان بیٹے کے ہمراہ امریکہ سے پاکستان پہنچ گئیں2ماہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) فلمسٹاروہدایتکارہ ریماخان اپنے بیٹے کے ہمراہ گزشتہ روزامریکہ سے پاکستان پہنچ گئیں ،وہ دوماہ تک لاہورمیں قیام کریں گی اس دوران وہ ملٹی نیشنل کمپنی کی تقریب اوربعض ثقافتی پروگرامزمیں بھی شرکت کریں گی۔ ریماخان نے اپنی نئی فلم کاپراجیکٹ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چندبرس قبل نئی فلم بنانے کااعلان کیاتھاتاہم فلمی صنعت کے حالات کودیکھتے ہوئے انہوں نے اپناپراجیکٹ ملتوی کردیاتھااب وہ اس پرباقاعدہ کام شروع کرنے کاارادہ رکھتی ہیں۔

ان کی فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ بیر ون ملک میں بھی ہوگی اوروہ اپنی فلم کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانے کی خواہش مندہیں۔یادرہے کہ ریماخان اس سے قبل بھی فلمیں بناچکی ہیں جنہیں فلم بینوں کی طرف سے بے حدپذیرائی ملی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :