پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے ،ماریہ واسطی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:52

پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے ،ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ماریہ واسطی نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے اگر ہم نے اسے پس پشت نہ ڈالا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھے ہوئے ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگ آج بھی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نئے آنے والے ان سے استفادہ کررہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :