والبرگ کا معاوضہ مشیل سے 1500 گنا زیادہ

جمعہ 12 جنوری 2018 18:52

والبرگ کا معاوضہ مشیل سے 1500 گنا زیادہ
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء)ہالی ووڈ اداکار مارک وال برگ کو ساتھی اداکارہ مشیل ولیمز کے مقابلے ایک ہی فلم میں کام کرنے کے دوران 1500 گنا زیادہ معاوضہ دیا گیا۔25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم آل دی منی ان دی ورلڈ میں کام کرنے والے دونوں اداکاروں کو دیئے گئے معاوضے میں حیران کن فرق پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار مارک وال برگ کو فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر مجموعی طور پر 15 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم ادا کی گئی۔

اسی فلم کے کئی مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر اداکارہ مشیل ولیمز کو محض ایک ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دی گئی۔تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کو مجموعی طور پر فلم کا کتنا معاوضہ ملا۔