میرے لئے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا فطری طور پر ہوتا ہے،کاجول

جمعہ 12 جنوری 2018 18:52

میرے لئے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا فطری طور پر ہوتا ہے،کاجول
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ میرے لئے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا فطری طور پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈراف فلم زیرو میں سپیشل سیکوئنس کی عکسبندی مکمل کرتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ مزا آتا ہے،وہ اپنی عمدہ اداکاری اور کام کی بدولت ایک زبردست انسان ہیں کیونکہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں اپنا 300 فیصد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم زیرو میںسپیشل سیکوئنس کے لئے آدھے گھنٹے کی عکسبندی کے دوران بہت مزا آیا۔ فلم زیرو میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی سپیشل سیکوئنس میں دکھائی دیں گی جبکہ فلم میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :