شاہ رخ خان کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا جائے گا

جمعہ 12 جنوری 2018 18:40

شاہ رخ خان کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا جائے گا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے پر ورلڈ اکنامک فورم 2018 میں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے پر ڈیوس میں 22 جنوری کو 24 ویں سالانہ کرسٹل ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ ان کے ساتھ ہالی وڈ اداکار و ڈائریکٹر کیٹ بلانچٹ اور گلوکار ایلٹن جان کو بھی ایوارڈزدیئے جائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :