فلم پرمانو کی کہانی میں حقیقت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،ڈیانا پنٹے

جمعہ 12 جنوری 2018 18:40

فلم پرمانو کی کہانی میں حقیقت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،ڈیانا پنٹے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ فلم پرمانو کی کہانی میں جتنا ممکن ہو سکا ہے حقیقت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ انہیں فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جو 1998 میں راجستھان کے علاقے پکھران میں جوہری بم کے تجربے پر مبنی ہے جس سے ملک کی تاریخ مکمل طور پر تبدیل ہوئی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے لئے بہت زیادہ تحقیقکی ہے ۔ اداکارہ ڈیانا پنٹے فلمپرمانو: دا سٹوری آف پکھران میں اداکار جان ابراھام کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :