کرینہ کپور خان کی فلم ویر دی ویڈنگ کے لئے خوشی کے ساتھ فکرمند بھی ہوں،سیف علی خان

جمعہ 12 جنوری 2018 18:40

کرینہ کپور خان کی فلم ویر دی ویڈنگ کے لئے خوشی کے ساتھ فکرمند بھی ہوں،سیف ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کی فلم ویر دی ویڈنگ کے لئے خوش ہونے کے ساتھ ساتھ فکرمند بھی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے کرینہ کپور خان کے کام کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی فنکار ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ وہ کس طرح اپنی صحت اور فٹنس کو اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کرینہ کپور خان کی فلم ویر دی ویڈنگ کے لئے خوش ہونے کے ساتھ ساتھ فکرمند بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فلم سیکرینہ کپور کے انڈسٹری میںکم بیک کے بارے کہنا غلط ہو گا کیونکہ وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :