قذافی سٹیڈیم لاہور سے ملحقہ ایل سی سی اے گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع

جمعہ 12 جنوری 2018 18:40

قذافی سٹیڈیم لاہور سے ملحقہ ایل سی سی اے گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) قذافی سٹیڈیم لاہور سے ملحقہ ایل سی سی اے گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ آئندہ تین ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا منصوبے کی تکمیل کے بعد مذکورہ گرائونڈ میں ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے جا سکیں گے اس منصوبے پر کام کی نگرانی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کر رہے ہیں واضح رہے کہ ایل سی سی گرائونڈ کو فلڈ لائٹ گرائونڈ بنانے کا منصوبہ ایل سی سی اے کے سابق صدر خواجہ ندیم نے تجویز کیا تھا جس کا سہرا خواجہ ندیم کے سر ہی جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :