ساہیوال: انسداد دہشت گر دی کورٹ کالعدم تنظیم کے عہدیدار کو مذہبی منافرت پھیلانے کے پمفلٹ تقسیم کر نے کا جرم 4سال قید سخت اور 1لاکھ روپے جر مانہ کی سزا

جمعہ 12 جنوری 2018 18:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء)سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے کالعدم سپہ صحابہ کے ایک عہدیدار مو لوی غلام مر تضیٰ کھو کھر کو مذہبی منافرت پھیلانے کے پمفلٹ تقسیم کر نے کا جرم ثابت ہو نے پر چار سال قید سخت اور ایک لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جر مانہ مجرم کو مزید 6ماہ کی قید بھگتنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 28جولائی 2017کو کالعدم تنظیم کا عہدیدار مولوی غلام مر تضیٰ کھو کھر مذہبی منافرت کے پھیلانے کے پمفلٹ حسینی چوک شیر گڑھ قصبہ میں تقسیم کر تے ہوئے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا اور شیر گڑھ پو لیس نے 11(W)انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔