بااثر افراد نے میری جواں سالہ بیٹی کو فروخت کردیا ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں،والدہ کی اپیل

جمعہ 12 جنوری 2018 18:31

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) میری بیٹی کو گروہ نے فروخت کر دیا ہے بیٹی کو بازیاب کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے بیوہ خاتون کی فریاد زرائع کے مطابق جب درہ کی رہائشی بیوہ خاتون غزالہ ناہید بیوہ فخر زمان نے احاطہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ اس کی جواں سالہ بیٹی آمنہ بی بی دختر زمان کو نوجوان ورغلاء کرلے گے ہیں جن کے خلاف 5/1/18کو پولیس اسٹیشن میں علت نمبر 8ایف آئی آر 365Bکے تحت در ج کروائی گئی ہے مگر اب تک نہ ملزم گرفتار ہو سکیں ہیں اور نہ میری جواں سالہ بیٹی بازیاب ہو سکی ہے بیوہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک مخصوص گروہ نے میری بیٹی کو اغواء کے بعد پہلے ٹیکسلا میں فروخت کرنے کی کوشش کی میری وہاں پہنچنے پر وہاں سے کوٹ نجیب اللہ کے بھٹہ خشت پر میری بیٹی کو فروخت کر دیا گیا ہے جن کے خلاف ایف آئی آر در ج کروائی ہے ان کا بھٹہ خشت کے مزدوروں سے رقم کا لین دین بھی رہتا ہے خدشہ ہے ان پر میری بیٹی کی قیمت لے کر فروخت کر دیا گیا ہے خاتون نے الزام عائد کیاہے ضلع بھرمیں ایک مخصوص مافیا سرگرم ہے جن کے رکارندے لڑکیوں کو ورغلا کر بھگا لے جاتے ہیں بعدازاں کو دوسرے شہروں میں فروخت کر دیا جاتا ہے تاہم میں اپنی بیٹی کے لیے فکر مند ہوں پولیس اسٹیشن کے دھکے کھاتے پھر رہی ہوں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے میری بیٹی کو بھی بازیاب کراکے میرے حوالہ کیاجائے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پولیس اسٹیشن خان پور میں ڈیوٹی پر موجود تفتیشی افسرنے بتایا ہے کہ خاتون کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کر دیا گیا ہے بیوہ خاتون کی جانب سے جب درہ کے علاقہ کے تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے تینوں افراد بیوہ خاتون کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں کہ لڑکی کو فروخت کر دیا گیا ہے لڑکی کو جلد برآمد کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا تفتیش اور لڑکی کی جانب سے 164کے بیان کے بعد ہی تمام صورتحال واضح ہو جائے گی لڑکی نے پسند کی شادی کی ہے یا اس کو کسی نے آگے لے کر فروخت کر دیا ہے پولیس مصروف تفتیش عمل ہے