عدالت نے لیگی رہنما کے قتل میں ملوث ملزمان کو 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 18:31

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) احاطہ عدالت میں قتل ہونے والے مسلم لیگ ن کے ڈسٹرکٹ ممبر کونسل جاوید خان آف بستی بلند خان کے قتل کیس میںگرفتار ملزم چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ گزشتہ روز ملزم کو سنٹرل جیل سے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا ایک ملزم کی رہائی کے لیے جعلی دستاویزات بھی سامنے آئیں تھیں جس میں تین افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل جاوید خان آف بستی بلند خان جن کو دن دیہاڑے احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے ایک ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے مقامی عدالت میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاہے جس سے سٹی پولیس ملزم سے مزید تفتیش کرے گی واضح رہے کہ مقتول خاوید خان نے قتل سے ایک ماہ قبل ایبٹ آبا دمیں پریس کانفرس کے دوران اپنے قتل کے خدشات کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کے قتل میں کون ملوث ہو سکتا ہے تاہم اپنی انتخابی مہم کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس پر ان کے سات محافظ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گے تھے مقتول کے ورثاء نے مخالفین پر دعویداری بھی عائد کر رکھی ہے جن کے خلاف مقدمات عدالتوں عدالتوں میں زیر التوا ء ہیں تاہم پولیس کی جانب سے عوام کو اصل حقائق سے محروم رکھا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :