عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی،عالمی فوڈایجنسی

دودھ کی مصنوعات، سبزیوں اور دیگر کئی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 3.3 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

جمعہ 12 جنوری 2018 18:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء)اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے مہینے میں خوراک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوٹ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر دودھ کی مصنوعات، سبزیوں اور دیگر کئی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 3.3 فیصد کمی ہوئی۔ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف او اے )) ہر ماہ ایک فہرست جاری کرتی ہے، جس میں اہم اشیائے خوردونوش کی قمیتوں میں اتار چڑھا کا جائزہ لیا جاتا ہے۔۔