محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پہلی 2روزہ پاکستان ہارٹی ایکسپو کل سے شروع ہو گی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پہلی 2روزہ پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 کل13جنوری بروز ہفتہ سے ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون لاہور میں شروع ہو رہی ہے جس میں100سے زائد نیشنل و ملٹی نیشنل سمیت دنیا کی 16بڑی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں جبکہ40سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین بھی مذکورہ ایکسپو میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ 14جنوری بروز اتوار تک جاری رہنے والی پہلی پاکستان ہارٹی ایکسپو 2018 میں ملکی اور غیر ملکی صنعت کار ، کاشتکار، درآمد و برآمد کنندگان کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہارٹی ایکسپو اس حوالے سے بھی منفرد ہے کہ اس نمائش میں 40سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کر رہے ہیں جبکہ 100سے زائد مختلف سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس ہارٹی ایکسپو کے انعقاد سے جہاں ملکی ہارٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات روشن ہو ں گے وہیں دنیابھر کو پاکستان کے شعبہ زراعت کے متعلق آگاہی حاصل ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس ایکسپو کا مقصد ہارٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور شرکا کو جدید تحقیق بارے بھی معلومات فراہم کرنا ہے ۔

علاوہ ازیں اس ایکسپو سے پاکستانی ہارٹیکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے دنیا بھر کے تاجروں سے رابطے میں مدد ملے اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ انہوںنے بتایاکہ نمائش میں پھلوں،سبزیوں اوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ انہوںنے بتایاکہ ہار ٹیکلچرکے شعبہ سے وابستہ کاشتکار،ایکسپو ر ٹر ز،امپورٹرز اورملکی و بین الاقوامی کمپنیاں اس نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں جن سے استفادہ کر کے پاکستانی کاشتکار بھی جدید ٹیکنالوجی کے تحت اپنی پیداوار میں یقینی اضافہ کر سکیں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :