مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا، اے پی سی ایم اے

جمعہ 12 جنوری 2018 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 20فیصد اضافہ اور برآمدات میں 17فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سمینٹ کی مقامی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت غیر ملکی منڈیوں کی بجائے مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت کے اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ ساز صنعت اپنی مجموعی پیداواری استعداد کی95 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت ایک کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار 640 میٹرک ٹن رہی جو رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران 2کروڑ 22 لاکھ 42 ہزار 346 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :