ملک کا سسٹم ٹھیک ،صاحب اقتدار کی نیتوں میں فتور ہے، افتخار محمد چوہدری

آئی جی پنجاب گھر بیٹھنے کے بجائے ڈیوٹی پر ہوتا تو ملزمان پکڑے جاتے ، سابق چیف جسٹس

جمعہ 12 جنوری 2018 18:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا سسٹم بالکل ٹھیک ہے مگر صاحب اقتدار لوگوں کی نیتوں میں فتور ہے آج جن مسائل کا سامنا عوام کو ہے وہ صاحب اقتدار کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں ان خیالات کا انہوں نے جمعہ کے روز قصور میں معصوم مقتولہ زینب کے والدین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہاکہ میں سسٹم کو ختم نہیں سمجھ رہا سسٹم بالکل ٹھیک ہے میرے وقت میں بھی سسٹم تھا مجرموں کو ایسی ہی سزائین دی جاتی تھیں ایسے ہی لوگ گرفتار کئے جاتے تھے انسپکٹر جنرل اور ڈی جی رینجر بھی معطل کئے جاتے تھے تاہم آج صاحب اقتدار لوگوں کی نیتوں میں فتور آ چکا ہے جس کے باعث ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں آج اگر وزیر اعلی پنجاب یہ چاہتا تو یہ شخص گرفتار ہوتا اور انسپکٹر جنرل پولیس اپنے گھر کی بجائے ڈیوٹی پر ہوتا ہم دیکھتے کہ زینب بی بی کا قاتل گرفتار ہو چکا تھا انہوں نے کہاکہ میں میڈیا کے توسط سے چیف منسٹر ، چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دیتا کہ وہ یہاں آ کر بیٹھیں پھر دیکھیں پولیس کیسے کام نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہم نے خود ناکام کیا ہے اگر آپ سفارش اور عدالت کے ذریعے انسپکٹر جنرل پولیس لگائیں گے تو یہی حال ہو گا انہوں نے کہا جب میرٹ پر لوٹ آئیں گے تو حالات بہتر ہو جائیں گے ۔

۔

متعلقہ عنوان :