این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے درخواست دائر

جمعہ 12 جنوری 2018 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 154لودھراں میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے حلقہ میں انتخابات کا عمل فوری روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 224 قومی اسمبلی کی آئینی مدت کے آخری 120 روز میں ضمنی انتخابات کی اجازت نہیں دیتا،الیکشن کمیشن نے پولینگ کے لئے 12 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے، قومی اسمبلی کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع کی درخواست کی سماعت میں پندرہ دن صرف کر دئے اور فیصلہ محفوظ کر لیا، سرکاری پیسے کے ضیاع کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، یا د رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 154 کی نشست جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی