ایوان کی کارروائی خلاف ضابطہ چلائی جارہی ہے ،نعیمہ کشور ایوان سے واک آئوٹ کرگئیں

جمعہ 12 جنوری 2018 18:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) جمعیت علمائے اسلام کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور خان نے فاٹا اصلاحات اور حکمران سمیت تمام دیگر جماعتوں کے بل کے حق میں ووٹ کرنے اور جے یو آئی کی دی گئی ترامیم میں موقع نہ دینے پر احتجاجاً ایوان سے واک آئوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کارروائی خلاف ضابطہ چلائی جارہی ہے، نعیمہ کشور خان کا کہنا تھا کہ ضابطہ کے مطابق بل ایوان میں پیش کرنے سے قبل لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کی دی گئی رپورٹ ارکا ن کو دو دن قبل پڑھنے کیلئے فراہم کی جاتی ہے جو کہ نہیں کی گئی فاٹا ا س سے قبل وفاق کا حصہ تھا تو اس کو خیبر پختونخوا کی ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں لانا جائز نہیں اور حقیقی معنوں میں یہ قوانین صوبہ ازم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ میں فاٹا اصلاحات بل میں اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے لائی جانے والی ترامیم پیش نہیں کررہی کیوکہ میں سمجھ چکی ہوں کہ حکومت نے جے یو آئی کی ترامیم بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو ایسے میں ہم اپنی ترامیم کو پیش کرکے بے توقیر نہیں کرنا چاہتے ( توصیف عباسی ۔