بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر ایک بار پھر تنقید کی زد میں

اکشے کمار کی فلم کیساری میں اداکارہ کا نام پہلے بتانے پر شدید تنقید

جمعہ 12 جنوری 2018 18:07

بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر ایک بار پھر تنقید کی زد میں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بولی وڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور ایسا ہی کچھ ان کے ساتھ حال ہی میں دوبارہ ہوگیا۔کرن جوہر اکشے کمار کے ساتھ فلم کیساری بنانے جارہے ہیں، جس میں اکشے کمار مرکزی اداکار بنیں گے، جبکہ اب تک فلم میں مرکزی اداکارہ کے لیے کسی کا نام سامنے نہیں آیا تھا۔

اور آخر کار کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ فلم کیساری میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی کاسٹ کرلی گئیں ہیں۔تاہم اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کرن جوہر سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کرنے کے بجائے اکشے کمار کی تصویر ہی شیئر کردی۔

(جاری ہے)

دراصل اکشے کی یہ تصویر فلم میں ان کے کردار کا پہلا لک بھی تھا، جبکہ پرینیتی چوپڑا کا فلم میں پہلا لک اب تک شیئر نہیں کیا گیا۔

کرن جوہر کی ٹویٹ کے بعد ہی ٹوئٹر صارفین نے کرن کا مذاق اڑانے کے ساتھ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔کسی نے پرینیتی کی فلم عشق زادے سے لی گئی ان کی تصویر پر لکھا کہ اکشے کمار کی عشق زادے سے لی گئی بہترین ایکشن تصویر۔انہوں نے کرن جوہر کی تصویر شیئر کی اور اسے پرینیتی کی بہترین تصویر قرار دیا۔۔

متعلقہ عنوان :