الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے تحت 284 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 18:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی قانون 2017ء کے تحت 2 ہزار ممبران اور 2 لاکھ روپے جمع کرا کے اس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم نہ کر سکنے والی 284 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ان جماعتوں میں ہزارہ قومی محاذ، جمعیت اہلحدیث پاکستان روپڑی، الہٰی ظہیر، جمعیت علماء اسلام (س)، جمعیت علماء پاکستان نیازی، جمعیت علماء پاکستان نفاذ شریعت، جمعیت المشائخ، مرکزی جمعیت الحدیث ساجد میر، مرکزی جمعیت اہلحدیث زبیر، ملت پارٹی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، پاکستان مسلم لیگ قاسم، پاکستان مسلم لیگ صفدر، پاکستان مسلم لیگ زہری گروپ، نظام مصطفی پارٹی، نیشنل پارٹی، متحدہ مجلس عمل پاکستان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، سنی تحریک، سندھ نیشنل فرنٹ، تحریک مساوات، تحریک استقلال سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :