مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی کی ملاقات، اقتصادی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال

جمعہ 12 جنوری 2018 18:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیریٹی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اضافہ کیلئے فرانسیسی سفیر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔