ڈی جی ایل ڈی اے نے ویلفیئر فنڈ سے حج پر بھیجے جانے والے ملازمین کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کر دی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے ادارے کے ویلفیئر فنڈ سے حج پر بھیجے جانے والے ملازمین کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کر دی ہے، ایل ڈی اے کے سات ملازمین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ہیڈ کوارٹرز ) سمیعہ سلیم نے ا س مقصد کیلئے ملازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کی اورکامیاب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا، اس موقع پر چیف ٹائون پلانر خالد محمود شیخ ‘ ڈائریکٹر فنانس علی شہزاد سمیت ایل ڈی اے افسران اور ملازمین بڑی تعداد میںموجود تھے ،کامیاب ہونے والوں میں شیر حسن ( چوکیدار) متبادل کاوش اقبال ( نائب قاصد) ‘ محمد یٰسین( پٹواری )متبادل عارف حسین ( مکینک) ‘ وسیم غوری( سب انجینئر) متبادل اسد اقبال( جونیئر کلرک) اور احمد علی اصغر( اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر)ا ور متباد ل عمران عابد وڑائچ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا ئ)شامل ہیں،ایل ڈی اے کے تدریسی عملے کیلئے مختص نشست پر آنسہ نذیر( ایس ایس ٹی )متبادل کنول ہارون ( ایس ایس ٹی )‘ محمد رزاق( ڈرم کلی )متبادل محمد سلیم (چوکیدار) اور امجد علی سٹاف آفیسر اور متبادل مشتاق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں،ڈائریکٹر جنرل نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہحج تمام جسمانی اور مالی عبادتوں کا مجموعہ اور سب سے بڑی عبادت ہے مگر سرکاری فرائض کی دیانت داری سے بجاآوری کر کے عوامی خدمت کے ذریعے رزقِ حلال کمانا تمام ملازمین کااولین فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں اور عوام کی توقعات کے مطابق کام کرکے ادارے کے وقار میں اضافہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :