غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 112گاڑیاں بند

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودہانے ڈویژن بھرمیں غیر رجسٹرڈ ٹوکن شارٹ اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز 2174گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ، اس موقع پر 52گاڑیوں کے کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں بندجبکہ 126گاڑیوں کے کاغذات قبضے میں لیے گئے اور 90سے زائد غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو موقع پر توڑدیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع خوشاب میں 243گاڑیاں چیک کی گئیں جن میں سے 15کو غیر رجسٹرڈ ہونے پر بند کیا گیا جبکہ 13گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرلیے گئے اور 16گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبرپلیٹس توڑ دی گئیں ۔ اسی طرح ضلع میانوالی میں بھی 165گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 8گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر بند جبکہ 15کے کاغذات ضبط کرلیے گئے اور 13گاڑیوںکی نمبرپلیٹس توڑ دی گئیں ۔ اس کے علاوہ ضلع بھکر میں 438گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 37غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ 25گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے اور 14گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو توڑا گیا ۔