پنجاب حکومت کی جانب سے ’’پرپل لائن‘‘ منصوبہ شروع کرنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے ’’پرپل لائن‘‘ منصوبہ شروع کرنے کے حق میں قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شہر میں روز بروز ٹریفک کے بڑھتے دبائو کیلئے ایسے منصوبے لازمی ہو چکے ہیں، اپوزیشن جماعتیںان منصوبوں پر مزید سیاست نہیں چمکائیں گی، پنجاب حکومت کی جانب سے ریڈ اورنج لائنز کے بعد پرپل لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ انتہائی قابل ستائش ہے، لاہور شہر میں ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے پروجیکٹ وقت کی ضرورت بن چکے ہیں، شہر میں روز بروز ٹریفک کا دبائو بڑھ رہا ہے، میٹرو بس شاہدہ سے گجومتہ تک کے رہائشیوں کو سفری سہولت فراہم کررہی ہے جبکہ اورنج لائن ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹائون تک کے رہائشیوں کے آرام دہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرینگی، اسی طرح پرپل لائن ایئر پورٹ سے بھاٹی گیٹ تک شہریوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولت فراہم کریگی، لہذا یہ ایوان حکومت کے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اورامید کرتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ان فلاحی منصوبوں پرسیاست نہیں چمکائیں گے۔

متعلقہ عنوان :