پنجاب میں ہلدی وسط اپریل تک کاشت کی جاسکتی ہے،زرعی ماہرین

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے بتا یا کہ ہلد ی موسم گرما کی نفع بخش فصل ہے ، ہلدی کیلئے مرطوب و متعد ل آب و ہوا اچھی ہوتی ہے، پنجاب میں ہلدی وسط اپریل تک کاشت کی جاسکتی ہے اور ہلدی کی فصل جنوری میں بر د اشت کے قابل ہوتی ہے، ہلدی کیلئے زر خیز میرازمین جس میںپانی کا نکا س بہتر ہو اچھی رہتی ہے جس کھیت میں ہلدی کا شت کر نا ہو ا س میں ستمبر میں برسیم کا شت کریں ،بر سیم کی پہلی 2کٹائیاں فروخت کردیں ،تیسری کو کھیت میں ہل چلا کر دبادیں اور زمین کو ا چھی طرح ہموار کرلیں ،ہموار زمین پر 20سے 25ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھادڈالیں اورزمین کوخوب تیارکریں کا شت سے پہلے کھیت میں 5بور ی سپر فاسفیٹ اورایک بوری امونیم نائٹریٹ کھاد فی ایکڑ بکھیر کر ہل چلائیں۔

متعلقہ عنوان :