Live Updates

زینب قتل کیس فوجی عدالت میں چلائے جانے کا امکان

جمعہ 12 جنوری 2018 17:42

زینب قتل کیس فوجی عدالت میں چلائے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معصوم ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے کے پیش نظر تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کی جانب سے تحریک التوا بھی جمع کروائی گئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز ، نعمان وزیر خٹک، محسن عزیز اور لیاقت خان ترکئی نے اس پر دستخط کیے۔

تحریک التوا میں کہا گیا کہ زینب کے ظالمانہ قتل سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروح ہوا ہے اور عوام صوبے کے حکمرانوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔تحریک التوا میں کہا گیا سینیٹ میں معمول کی کارروائی روک کر اس اہم ترین معاملے پر بحث کی جائے اور مجرموں کو سرعام عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ ان جرائم میں ملوث افراد کو ایک واضح پیغام پہنچ سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :