کاشت کا ر موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائیں ،ا س سال گند م کی ایک کروڑ 90لا کھ ٹن ریکارڈ پیداوا ر متوقع ہے جس سے نہ صرف کا شت کا رو ں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی ،زرعی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل بر دا شت کے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے، ایک اندازے کے مطابق کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا 10فیصدحصہ مختلف وجوہا ت کی بنا پر ضا ئع ہو جاتا ہے، ا س لیے ضرور ی ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل موثر منصوبہ بندی کی جا ئے، گندم کی بر د اشت کے وقت موسمی تغیرات سے پیداوار کافی متاثرہوتی ہے ان تبدیلیوںمیں معمول سے زیاد ہ اور وقت سے پہلے با ر ش نیز در جہ حرارت میں اچا نک اضافہ سے گندم کی پیداوا پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، گندم کی کٹائی کے موسم میں با ر شوں اور آندھی سے فصل کا بہت ز یا د ہ نقصا ن ہوتا ہے، گندم کی فصل کو ضرورت سے زیاد ہ پانی ہرگز نہ دیں۔