مارٹ گراس متعدد کٹائیاں دینے و الا چا ر ہ ہے،زرعی ماہرین

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جا نوروں کیلئے سبز چا رے کی اتنی ہی ضرورت و اہمیت ہے جتنی کہ انسانی زندگی کیلئے اچھی غذا کی، مارٹ گراس ایک دوامی نوعیت کا زودہضم اورغذائیت سے بھرپور متعدد کٹائیاں دینے و الا چا ر ہ ہے، مئی جون کے مہینوںمیں جب چار ے کی کمی ہوجاتی ہے تو اس کمی کو پور اکرنے کیلئے اگیتی مئی سدابہا ر اورما رٹ گرا س چا ر ہ کا شت کئے جاتے ہیں، ما ر ٹ گرا س سخت سر د ی کے مہینوں دسمبر سے فروری کے سوا سا را سا ل چلتا رہتا ہے ،گرم مرطوب آ ب و ہو اما رٹ گراس کیلئے مو زوں ترین ہے ،یہ چا ر ہ سخت گر می کوبھی بر د اشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھار ی میرازمین میں ما ر ٹ گر ا س کی زیاد ہ پیداوار حاصل ہوتی ہے، زمین میں چار سے پانچ دفعہ ہل چلائیں ہر حل کے بعد سہاگادے کر اچھی طرح بھر بھرا کرلیں ،زمین کی تیاری سے پہلے دا ب کا طریقہ اپنا کر زمین کو جڑی بوٹیوںسے پاک کرلینا چاہیے، ما ر ٹ گر اس 2طریقوں یعنی جڑوں اورقلموں کے ذریعے کا شت کیاجاتا ہے ،ما رٹ گرا س کے تنے کو ا س طرح کا ٹاجا ئے کہ ہر قلم میں 2آنکھیں آجائیں ،ا س طرح کا شت کیاگیا ما ر ٹ گر اس جڑوں کی نسبت دیر سے چار ہ دیتا ہے لیکن اگر جڑیں بوائی کیلئے استعما ل کی جائیں تو ا س کی بہتر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔