میکسویل نے بگ بیش لیگ کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ کیچز تھام کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 18:02

میکسویل نے بگ بیش لیگ کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ کیچز تھام کر نیا ..
میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) میلبورن سٹارز کے آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل نے بگ بیش لیگ کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ کیچز تھام کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے گزشتہ روز میلبورن رینی گیڈز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کیچز تھام کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ایک ساتھ میڈنسن اور آرچر کا اننگز میں زیادہ کیچز تھامنے کا ریکارڈ توڑا، سڈنی سکسرز کے میڈنسن نے رواں بی بی ایل میں 8 جنوری ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ میں اننگز میں 3 کیچز تھام کر بی بی ایل کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ کیچز تھامنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم دو روز بعد ہوبارٹ ہریکنز کے آرچر نے برسبین ہیٹ کے خلاف میچ میں اتنے ہی کیچز تھام کر ان کا ریکارڈ برابر کیا تھا، اس کے دو روز بعد میکسویل نے 4 کیچز تھام کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ عنوان :