حکومت ہرشہری کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،فدامحمدناشاد

جمعہ 12 جنوری 2018 17:56

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشادنے کہا ہے کہ اسمبلی میں جو قرار داد منظور ہوتی ہے اس پر عمل در آمد کرا نا حکومت کا کام ہے ،ممبران اسمبلی کی متفقہ رائے کے تحت کام کرنا ہے کنٹیجنٹ ملازمین کی مستقلی کا جا ئز مطالبات ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت ہرشہری کو انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،ہر انسان کو بنیادی حقوق مل جانے چا ہئیں تا کہ ہر فرد کے مسائل حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کے مطالبات درست ہیں یا غلط اس حوالے سے حکومت کے نمائندے کام کریں اور اگر مطالبات جائز ہیں تو ان کے مطالبات حل کئے جائیں گے۔