رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ وقت کی ضرورت ہے، ختم نبوت معاملے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں،ختم نبوت کے حق میں چلنے والی تحریک کا ساتھ دیں گے، ملک میں تمام واقعات کی ذمہ دار حکومت ہے

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 17:56

رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ وقت کی ضرورت ہے، ختم نبوت معاملے پر جان قربان ..
سیال شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ وقت کی ضرورت ہے، ختم نبوت کے معاملے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں،ختم نبوت کے حق میں چلنے والی تحریک کا ساتھ دیں گے، ملک میں تمام واقعات کی ذمہ دار حکومت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون ہوا، ختم نبوت پر سازش کی گئی، رانا ثناء اللہ کے استعفے کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ختم نبوت کے حق میں چلنے والی تحریک کا ساتھ دیں گے، ختم نبوت کے معاملے پر مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، ملک میں تمام واقعات کی ذمہ دار حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ اس وقت سب سے اہم ہے۔