شریف خاندان نہ گیا تو ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

پاکستان کا بہت پیسہ لوٹ لیا، شریف خاندان کو اب جانا ہو گا،سیاستدان عیاشی کرنے کیلئے دنیا میں آئے ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 17:56

شریف خاندان نہ گیا تو ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، شیخ رشید
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان نہیں گیا تو ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے، جو غریب کی بیٹی کے ساتھ ہوتا ہے وہ سیاستدان کی بیٹی کے ساتھ نہیں ہوتا، پاکستان کا بہت پیسہ لوٹ لیا، شریف خاندان کو اب جانا ہو گا،سیاستدان عیاشی کرنے کیلئے دنیا میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قصور میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں، پوری قوم زینب کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے، بے روزگاری کا طوفان جرم پر اکساتا ہے، پولیس کا مظاہرین پر فائرنگ کرنا قابل مذمت ہے، سیاستدان عیاشی کرنے کیلئے دنیا میں آئے ہیں، شریف خاندان نہیں گیا تو ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے جو غریب کی بیٹی کے ساتھ ہوتا ہے وہ سیاست دان کی بیٹی کے ساتھ نہیں ہوتا، پاکستان کا بہت پیسہ لوٹ لیا، شریف خاندان کو اب جانا ہو گا، حمزہ شہباز کی مرضی کے بغیر پنجاب میں کوئی ڈی پی او نہیں لگ سکتا، جہاں ظلم ہو گا وہاں شیخ رشید پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :