مجیب الرحمن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے،سردار عاشق حسین گوپانگ

مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا ،لیگی قائدکی طرف سے ایسے بیان کی توقع نہ تھی، لگتا ہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کو اپنا ہم نوا بنا لیا ،یہ بیانیہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لئے قابل قبول نہیں ہوسکتاہے،نواز شریف کے بیان کے اثرات بھی قائد ایم کیو ایم کے بیان سے کسی طرح کم نہیں ہوں گے،مجیب الرحمن بننے کی خواہش ن لیگ کیلئے خودکش حملہ ہے ،پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی چھوڑ رہا ہوںابھی اور بھی مشکل وقت آنا ہے اس وقت پتہ لگے گا، نواز شریف کے ساتھ کون ہے اور کون مخالف، میں ن لیگ کے ساتھ ہوں نواز شریف کا بیان مسلم لیگ ن کے بیانیے کے مخالف کے ساتھ قائد اعظم کے نظریے کے بھی خلاف ہے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اورپبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئیرسردار عاشق حسین گوپانگ نے پارٹی قائد نواز شریف کے بیان پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ مجیب الرحمن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا ۔

مسلم لیگی رہنما کی طرف سے ایسے بیان کی توقع نہ تھی۔ لگتا ہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کو اپنا ہم نوا بنا لیا ہے۔ یہ بیانیہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لئے قابل قبول نہیں ہوسکتاہے۔نواز شریف کے بیان کے اثرات بھی قائد ایم کیو ایم کے بیان سے کسی طرح کم نہیں ہوں گے۔مجیب الرحمن بننے کی خواہش ن لیگ کے لئے خودکش حملہ ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی چھوڑ رہا ہوںابھی اور بھی مشکل وقت آنا ہے اس وقت پتہ لگے گا نواز شریف کے ساتھ کون ہے اور کون مخالف، میں ن لیگ کے ساتھ ہوں نواز شریف کا بیان مسلم لیگ ن کے بیانیے کے مخالف کے ساتھ قائد اعظم کے نظریے کے بھی خلاف ہے۔جمعہ کو میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اورپبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئیرسردار عاشق حسین گوپانگ نے صدر مسلم لیگ (ن ) میاں نواز شرید میں نے اپنے بیان میں وضاحت کردی ہے کہ میاں صاحب کا بیان انتہائی تشویشناک ہے، میاں صاحب کے گرد ایسے ملک دشمن لوگ جمع ہوگئے ہیں جنہیں ارادتا یا غیر ارادی طور پر میاں نواز شریف فالو کررہے ہیں وہ میاں نواز شریف کے دوست نما دشمن ہیں جو ایسے بیانات دلوا رہے ہیں اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے لیکن حالات ایسے نظر نہیں آرہے، خدشات سپیکر ایاز صادق اور احسن اقبال بھی ظاہر کرچکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والے سیدھی اور دل کی بات کرنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ انہیں ہر بات کا علم ہے پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی چھوڑ رہا ہوںابھی اور بھی مشکل وقت آنا ہے اس وقت پتہ لگے گا نواز شریف کے ساتھ کون ہے اور کون مخالف، میں ن لیگ کے ساتھ ہوں نواز شریف کا بیان مسلم لیگ ن کے بیانیے کے مخالف کے ساتھ قائد اعظم کے نظریے کے بھی خلاف ہے۔