سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہیں، آصف زرداری

پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی،صوبے میں جاری منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعہ 12 جنوری 2018 17:48

سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جارہی ہیں، آصف زرداری
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں ملازمتیں میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔جمعہ کو سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو الیکشن مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو ماڈل صوبہ بنائے گی۔ سندھ میں جاری منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کو روز گار دیا گیا ہے۔ سندھ میں ملازمتیں بھی میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :