بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ،سردار فاروق سکندر

ْکھوئیرٹہ سیکٹر پر فائرنگ سے شہید ہونے والی حسن بی بی کا خون اور مقبوضہ کشمیر میں کالجز و سکولز کی طالبات کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے جد وجہد کشمیریوں کو ضروربھارتی تسلط سے آزاد کر ا کر رہے گی ، وزیر مال آزاد کشمیر

جمعہ 12 جنوری 2018 17:48

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) آزاد کشمیر کے وزیرمال سردار فاروق سکندرنے کہاہے کہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے کھوئیرٹہ سیکٹر پر فائرنگ سے شہید ہونے والی حسن بی بی کا خون اور مقبوضہ کشمیر میں کالجز و سکولز کی طالبات کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے جد وجہد کشمیریوں کو ضروربھارتی تسلط سے آزاد کر ا کر رہے گی شہادت ایک ایسا لفظ ہے جو اسلام کی امانت ہے پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنے کی بھارتی چالیں بھارت کو لے ڈوبیں گی سرینگر میں کشمیری نوجوانوں کا پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنا بھارت کے لیے عبرت کا مقام ہے بھارت پاکستان کو سی پیک کے منصوبے سے معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا یہ اس کی غلط فہمی ہے انڈین آرمی کی بزدلانہ کاروائیاںتحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا کشمیری عوام اقوام متحدہ کہ قرادادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں بیرون ملک مقیم کشمیر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں امریکہ کو پاکستان کو بھارتی عینک سے دیکھنے کی پالیسی ترک کرنا ہو گئی کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوںکے حوصلے بلندہیںکشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںبھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیںغیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں لاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گامقبوضہ کشمیرکے اندربچے بوڑھے خواتین پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاکربھارت پرواضح کررہے ہیںکہ وہ پاکستان کاحصہ تھے اورآزادہوکربھی پاکستان کے ساتھ رہیںگے کشمیری غیرت منداوربہادرقوم ہیںبھارت نہیںجانتاکہ وہ کس قوم کوللکاررہاہے بھارت لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوںپر گولہ باری کوبندکرے ورنہ بھارت کومعصوم اوربے گناہ کشمیریوںکے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب دیناپڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈین آرمی کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے نتیجہ میں حسن بی بی کی شہادت پر اپنے بیان میںکیا۔انہوںنے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گااقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیںبگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوںپرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے کشمیری عوام سترسال سے اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے مسلم دنیاکوبھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباندھناچاہیے جنوبی ایشیاء کوتباہی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ضروری ہی* کشمیرکے ہرفردخواہ ومردہویاعورت بچہ ہویابوڑھاسب نے قربانیاںدی ہیںانہوںنے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی سے محروم نہیںکرسکتی لائن آف کنٹرول،ورکنگ بائونڈری پرمسلسل بھارتی گولہ باری سے پرامن شہریوں کاقتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجنگی جنون کامنہ بولتاثبوت ہے ابھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںاوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گالاکھوںمائوںبہنوںبیٹیوںبزرگوںبچوںکی قربانیوںکاخون رنگ لائے گابھارتی افواج کی فائرنگ کاجواب ہماری جرات منداوربہادرافواج پاکستان بھرپورطریقے سے دے رہی ہیںبھارت اسلام دشمن قوتوںکے سہارے پاکستان کی مسلح افواج اورپاکستانی قوم کے جذبے کے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوگاکشمیرکابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے اوروقت آنے پردشمن کی جارحیت کاپاک فوج کے ہمراہ جواب دینے کوتیارہے۔